• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیچہ وطنی : پولٹری فارم کا مالک سمیت 3 افراد قتل

Chichawatni Firing 3 Killed

چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں میں فائرنگ سے پولٹری فارم کے مالک سمیت 3 افراد قتل ہوگئے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

زرائع کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں میں نامعلوم افراد نے پولٹری فارم کے مالک، اس کے رشتےدار اور ملازم کو فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

پولٹری فارم کے مالک چودھری زاہدحمیدان کا کزن راشد نصیر اور ملازم تلمیزالحسن رات کو فارم کے ملحقہ کمرے میں سورہے تھے کہ اچانک نامعلوم ملزمان نے کمرے میں گھس کر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واردات میں 12بور اسلحہ کا استعمال کیا گیا تھا جبکہ تینوں کے سر پر گولیاں ماری گئیں۔

مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیےتحصیل اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین