• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے، عمران خان

The Nation Is Waiting For The Report Of Zafar Ul Haq Imran Khan

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ یہ قوم بھولے گی نہیں، ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جو بات 48 گھنٹے میں سامنے آنی چاہیے تھی وہ اب تک نہیں آئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وہ رپورٹ طلب کی ہے۔انہوں نے الزا م لگایا کہ باہر بیٹھی لابی کو خوش کرنے کے لئے حلف نامے میں تبدیلی کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاناما میں پکڑا گیا وزیراعظم باہر کی لابی سے مدد لے رہا ہے،میر جعفر اور میر صادق ہندوستان کی تاریخ میں غدار تھے۔

انہو ں نے کہا کہ نوازشریف اور نریندر مودی خفیہ میٹنگ کرتے ہیں،کونسے ملک کا وزیراعظم ایسی حرکتیں کرتا ہے،نوازشریف نے خفیہ میٹنگ فوج سے بچنے کیلئے کی تھی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کرپٹ نظام کی وجہ سے ملک پیچھے جارہا ہے۔

 

تازہ ترین