• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی ٹکرانے کا منظر کیمرے کی آنکھ میں قید

موسم کی خراب صورتحال اور موسلا دھار بارش کے دوران بجلی گرنے کے کئی حادثات پیش آتے ہیں ۔

بجلی گرنے کا ایک ایسا ہی منظرفرانس میں ایک مسافر نے اپنی فلائٹ کے دوران قید کرلیا جب اچانک آسمانی بجلی کڑکی اور طیارے سے ٹکرا گئی۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فرانسیسی شہر Grenobleسے آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن جانے والی پرواز کے طیارے نے اُڑان بھری اور کچھ دیر بعد دوران پرواز اچانک آسمانی بجلی طیارے پرآگری ۔

اس واقعہ میں طیارہ کسی حادثے سے بالکل محفوظ رہاجبکہ طیارے سے بجلی ٹکرانے کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

 

تازہ ترین