• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی

Pakistan Summons Indian High Commissioner Over Loc Violations

راولا کوٹ سیکٹر پر اشتعال انگیزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔

دفترخارجہ کےمطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے راولاکوٹ سیکٹرپرایک مزدورشہید ہوا تھا۔

دفتر خارجہ نے راولا کوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ حوالے کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نےرواں برس 367 بار سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے،بھارتی اشتعال انگیزی سےمیں 16 شہری شہید،65 زخمی ہوئے، بھارتی فوج نے رہائشی علاقوں کونشانہ بنایا،جوقابل مذمت ہے، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے منافی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے رہائشی علاقوں کونشانہ بنایا،جوقابل مذمت ہے،نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے منافی ہے،بھارت سیزفائرمعاہدے کی پاسداری کرے۔

 

تازہ ترین