• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان مجاہد کا علینہ کےخلاف درج مقدمہ جھوٹا ثابت

Salman Mujahids Alina Case Proved False

رکن قومی اسمبلی ایم کیو ایم سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے لڑکی علینہ کے خلاف درج مقدمہ جھوٹا ثابت ہوگیا۔

گلش اقبال پولیس نے مقدمہ سی کلاس قرار دیتے ہوئے رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کے لیے پراسیکیوشن کو بھیج دی ۔پراسیکیوشن جانچ پڑتال کے بعد سی کلاس کی رپورٹ سے متعلقہ عدالت کو آگاہ کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق سلمان مجاہد بلوچ ملزمہ علینہ پر لگائے گئے الزامات کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے جبکہ دوران تحقیقات ملزمہ علینہ کے خلاف شواہد موصول نہیں ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان مجاہد بلوچ نے مقدمہ درج کرانے کے بعد تفتیش میں تعاون نہیں کیا۔

ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ نے ملزمہ کے خلاف قتل کی دھمکی اور جعل سازی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

ایف آئی آرمیں سلمان مجاہد نے الزام عائد کیا کہ ملزمہ والدہ کی بیماری کا جھانسہ دیکر رقم بٹورتی رہی اور رقم کی عدم ادائیگی پر دھمکیاں دیں۔

تازہ ترین