• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حصص بازار، 100انڈیکس 608پوائنٹس کے اضافے پر بند

Shares Market 100 Index Closed By 608 Points

پاکستان حصص بازار میں 100انڈیکس نے 3دن گرنے کے بعدآج اْٹھان بھری اور بیرونی خریداری کی لہر پر انڈیکس 608 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ 4کاروباری ایام کا مجموعہ منفی 98 پوائنٹس باقی رہ گیا۔

پاکستانی حصص بازار میںآج 1260 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا، 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 42 ہزار 366 رہی جبکہ انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 43 ہزار 528 پر کیا۔

آج بازار حصص میں مجموعی طور پر 19 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئےجن کی مالیت 9 ارب روپے سے زائد رہی جبکہ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 115 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 38 ارب روپے ہوگئی۔

معاشی تجزیہ نگار مزمل اسلم کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 23 فروری کے اجلاس کی تفصیلات آج جاری ہوںگی۔

اجلاس میں پاکستان کو دہشت گرد ی فاننسنگ کی فہرست میں شامل کئے جانے کی تجویز کو 3 ماہ کےلئے موخر کردیا تھااور سرمایہ کاروں نے اجلاس کی تفصیلات جاری کئے جانے سے پہلے خریداری کی ہے۔

تازہ ترین