• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کی قیادت پر ایسا وقت پہلے بھی آتا رہا ہے، وزیراعظم

Pml Ns Leadership Is Taking Such A Long Time Prime Minister

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر ایسا وقت پہلے بھی آتا رہا ہے، اس صورتحال سے سرخرو ہوکر نکلیں گےاور یہ نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گے۔

یہ بات وزیر اعظم نے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی جبکہ ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوریت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ ملک کو صرف جمہوریت کے ذریعے ترقی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے، جمہوریت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں تاہم اعجازالحق نے وزیراعظم کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین