• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر سے ہاتھ ملانے کی خواہش ،سر پھرا پنجرے میں کود گیا

بھارتی ریاست کیرالہ کے چڑیا گھر میں ایک سر پھرا شخص شیر سے ہاتھ ملانے کی خواہش میں شیروں کے پنجرے میں کود گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 45سالہ Murugan Thonippadath نامی شخص چڑیا گھر میں شیروں کے پنجرے میں پانچ فٹ اونچی لوہے کی باڑ پھلانگ کر کود گیا اور اپنی جان خطرے میں ڈال کر شیر وں کے انتہائی قریب چلا گیا۔

تاہم انتظامیہ کے بروقت پہنچنے پر اُس کی خواہش پوری نہ ہوسکی اور وہ کسی جانی نقصان سے بالکل محفوظ رہا۔

انتظامیہ کی جانب سے بھارتی شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ، پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

تازہ ترین