• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبرو انوشکا بنی بھوت ،فلم پری کا نیا پوسٹر

'پری 'کے ساتھ انوشکا شرما سب کو ڈرانے کے لیے تیار ہیں،خوف اور دہشت سے بھرپور بالی ووڈ کی نئی ہارر فلم 'پری کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا،فلم 2مارچ کو ریلیز ہوگی۔

کئی فلموں میں منفرد کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما نئی بالی ووڈ فلم میں ا ب ایک بار پھر 'بھوت کا کردار ادا کرنے جارہی ہیں جس کا خوف اور دہشت سے بھرپور نیا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم پری 'میں بھوت کا روپ دھار کر مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

دیگر کاسٹ میں پرم براتا چتر جی،رجت کپور اور ریتابھری چکرا بورتی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فلم رواں سال 2مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین