• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیم نائٹ کا آخری ٹریلر، فلم کل سے ہوگی سینما گھروں میں

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کامیڈی فلم گیم نائٹ(Game Night)کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم کل سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

جوہن فرینسس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی چند ایسے دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک پراسرار قتل کی واردات کی گتھی سلجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں جیسن بیٹ مین،ریچل میک ایڈمز،کیل چینڈلر،جیسے پلیمنز،جیفرے رائٹ،لمورن مورس اور شیرون ہورگن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جوہن ڈیوس اور جیسن بیٹ مین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم کل 23فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین