• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل تھری افتتاحی میچ،پشاور زلمی3وکٹ پر57رنز

پاکستان سپر لیگ تھری کے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطان کے خلاف10اوورز کے اختتام پر3وکٹ کے نقصان پر57رنز بنا لئے۔

پشاور زلمی کے تیسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین ڈیون اسمتھ تھے انہوں نے 23گیندوں پر24رنز بنائے۔ملتان سلطان کے محمد عرفان نے دو اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے ملتان سلطان نے شاندارآغاز کرتے ہو ئے پشاور زلمی کی ابتدائی دو وکٹیں صرف22رنز پر حاصل کیں۔پشاور زلمی کے آئوٹ ہو نے والی پہلے کھلاڑی کامران اکمل تھے جو کھاتہ کھولے بغیر ہی آئوٹ ہو گئے، جبکہ دوسرے آئوٹ ہو نے والے کھلاڑی تمیم اقبال تھے انہوں نے11رنز بنا ئے، دونوں وکٹیں محمد عرفان نے حاصل کیں۔

افتتاحی میچ کا ٹاس ملتان سلطانز نے جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے،نئی ٹیم ملتان سلطانز کا اس ایونٹ میں یہ پہلا میچ ہے۔

دفاعی چیمپئن پشاور زلمی پی ایس ایل IIIمیں شاہد آفریدی کی خدمات حاصل نہیں ہیں،پی اسی ایل تیسرے ایڈیشن میں شاہد آفرید کراچی کنگز میں شامل ہیں اور پشاور زلمی کو ان کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔پشاور زلمی کی قیادت ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیرن سیمی کر رہے ہیں۔

پی ایس ایلIII میں ملتان سلطانز پہلی مرتبہ شرکت کر رہی ہے، جس کی قیادت آل رائونڈر شعیب ملک کر رہے ہیں،جنوبی افریقا کے لیگ اسپنر عمران طاہر کی شمولیت کی وجہ سے ملتان سلطانز سے ایونٹ میں اچھی کارکردگی کی امید کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کی قیادت میں گذشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹرافی حاصل کی تھی ۔

تازہ ترین