• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ 20 کروڑ عوام کا نمائندہ ادارہ ہے، نوازشریف

Parliament Is A Representative Of 20 Million People Nawaz Sharif

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ 20 کروڑ عوام کا نمائندہ ادارہ ہےجبکہ اقامے پر نہ جانے اور کون کون سے فیصلے سنائے جائیں گے۔

نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے قانون بنایا، آپ کیسے اسے ختم کرسکتے ہیں،پارلیمنٹ کے قانون سے انحراف کرتے ہوئے مجھے نااہل کیا گیااور آپ ڈکٹیٹروں کے ساتھ کھڑے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نکالنے والے آئین کی باتیں کر رہے ہیں، اس وقت یہ لوگ کہاں ہوتے ہیں جب ملک میں مارشل لا لگا دیا جاتا ہے، کیا اس وقت یہ لوگ آئین کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو آمریت کے دور میں آئین سے انحراف کر کے ڈکٹیٹر کے ساتھ کھڑے ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تو میری وزارت عظمیٰ اور پارٹی صدارت سے نااہلی کا فیصلہ سنایا گیا ہے ابھی نہ جانے کون کون سے فیصلے سنائے جائیں گے۔

 

تازہ ترین