• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالہ تجاوزات کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت

Hearing In The Supreme Court Of The Bani Ghala Encroachment Case

بنی گالہ میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، عمران خان کی جانب سے بنی گالہ کی رہائش گاہ اور اس کی تعمیرات سے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کی گئیں۔

سپریم کوٹ نے حکم دیا کہ عمران خان کی رہائشگاہ کے نقشے کی منظوری سے متعلق دستاویزکی تصدیق ایک ہفتے میں کروائیں جبکہ عدالت نے اگلی سماعت پر چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی طلب کرلیااور چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ اسلام آباد کے پوش سیکٹرز میں تجاوزات قائم ہیں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہم سب کیلئے مثالی شہرہونا چاہیے،شہر کے پوش سیکٹرزمیں بھی تجاوزات قائم ہیں۔

چیف جسٹس نے وفاقی وزیر سے مکالمہ بھی کیا کہ آپ کی حکومت کب سے ہے، اس پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 2013 سے ہماری حکومت ہے، تو چیف جسٹس نے کہا کہ بتائیں اب تک کیا بہتری لائے ہیں۔

طارق فضل نے کہا کہ اس علاقے میں راول ڈیم بننے سے پہلے کی آبادیاں ہیں، راول ڈیم کے گرد آبادیاں کئی سو سال سے ہیں،تو چیف جسٹس نے کہا کہ ہم پوچھ رہے ہیں آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کے لئے کیا کیا؟اور آبادی کا جو بم پھٹ رہا ہے اسے روکنے کیلئے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ ماحول کی خرابی اور پانی کا مسئلہ شدید ہوتا جا رہا ہے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ آپ نے کرنا ہے، کارروائی کریں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کی رہائشگاہ کے نقشے کی منظوری سے متعلق دستاویزکی تصدیق ایک ہفتے میں کروائیںاور چیف کمشنر اسلام آباد کو اگلی سماعت پر طلب کرلیا ۔

 

تازہ ترین