• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نےترقی پسندوروشن خیال پاکستان کیلئے جدوجہدکی، بلاول

Ppps Democratic Choice Idea Struggle For Pakistan Bilawal

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نےترقی پسنداورروشن خیال پاکستان کیلیے لازوال جدوجہدکی ہے۔

گرین ٹاؤن لاہور میں ہولوگرام کےذریعےممبرسازی مہم کی تقریب سےخطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحدجماعت ہے جس کی بنیاد ہر طبقے کے حقوق کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو حالات سے آگاہ کرنے کے لیے عوام سےموثر رابطہ ضروری ہےاور ا س لیے میں سب کو ممبرشپ مہم میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔

بلاول نے کہا کہ ملکی حالات اس نہج پرہیں کہ معاشرے میں غیریقینی کی صورتحال پھیلی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان کی63فیصدآبادی کے نوجوانوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔

تازہ ترین