• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کو مسلم لیگ ن کا صدر بنانےکا فیصلہ، ذرائع

The Decision To Make Shahbaz Sharif A President Of Pml N Sources

پاکستان مسلم لیگ ن نے متبادل لیڈرشپ کے لیے میاں محمد شہباز شریف کی نامزدگی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، قائم مقام صدر یا مستقل صدر انتخاب شہبازشریف ہی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو صدر منتخب کرانے کے لیے رسمی منظوری سی ای سی اجلاس میں لی جائے گی جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی شہبازشریف کی بطور پارٹی صدر نامزدگی پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کلثوم نواز اور مریم نواز کا نام بطور پارٹی صدر کسی بھی سطح زیر غور نہیں آیااور سپریم کورٹ کےفیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائرنہ کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بعد پارٹی کی سینئر موسٹ لیڈرشپ شہباز شریف ہی ہیںاور پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے اجلاس سینیٹ الیکشن کے فوری بعد ہو گا۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کے سربراہ رہ چکے ہیں اور شہباز شریف کی متبادل قیادت کے لیے نامزدگی کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہواہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی مسلم لیگ ن میں حیثیت قائد کی ہو گی اور شہباز شریف کو پہلے ہی وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق پارٹی صدارت کا فیصلہ 45 روز سے پہلے کرنا ہوتا ہےاور سینیٹ انتخاب کے بعد جنرل کونسل کے اجلاس میں شہباز شریف باقاعدہ صدر منتخب ہوںگے۔

تازہ ترین