• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی ریاستوں میں مغربی ہمسایہ پراکسی گیم کھیل رہا ہے،بھارتی آرمی چیف

Western Neighbor Playing Proxy In The Eastern Indian States Indian Army Chief

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف نام لئے بغیر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مشرقی ریاستوں میں دراندازی کا الزام عائد کردیا،اور کہاکہ مغرب میں ہمسایہ ملک پراکسی گیم کھیل رہا ہے۔

بھارتی آرمی چیف نے ہرزہ سرائی کرتےہوئے کہا کہ آسام میں دراندازی میں مغربی ہمسائےکاہاتھ ہے،اسےچین کی حمایت بھی حاصل ہے،بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے آسام کی جماعت آل انڈیایونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آسام میں مسلمانوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

اےآئی یوڈی ایف ، بی جےپی سے بھی زیادہ تیزی سے ترقی کررہی ہے،اےآئی یوڈی ایف کے سربراہ مولانابدرالدین اجمل نےآرمی چیف کےبیان پرردعمل دیتےہوئے کہا ہےکہ آرمی چیف بپن راوت کےسیاسی بیان پر افسوس ہے۔

انہیں فکر کیوں ہےجمہوری اقدارپرعمل کرنے والی جماعت بی جےپی سےزیادہ ترقی کررہی ہے،اےآئی یوڈی ایف،عام آدمی پارٹی جیسی جماعتیں ناقص حکمرانی کی وجہ سےجگہ بنا رہی ہیں،آرمی چیف انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس کی زبان بول رہے ہیں۔

تازہ ترین