• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Two Officers Of National Airlines Have Been Imprisoned

احتساب عدالت نے قومی ایئر لائن کے2 افسران کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں قید کی سزا سنادی ہے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پی آئی اے کے فنانس مینجر ابراہیم نور اور کارگو ایجنٹ سہیل پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مجرموں کو 5،5 سال قید کا حکم دیا، جس پر مجرموں کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تاہم ایک اور پی آئی اے کے افسرملزم آفتاب کو بری کردیاگیا۔

واضح رہے کہ نیب نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا تھا کہ مجرموں نے 2011ء میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جس سے قومی خزانے کو 127عشاریہ 845 ملین روپے کا نقصان پہنچاتھا۔

تازہ ترین