• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انٹرنیشنل موٹر شو2018 کی رعنائیاں جاری ہیں۔

ٹورنٹو کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس آٹو شومیں دنیا بھر سے کئی گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں اور اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلزبھی نمائش کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔

رواں سال اس موٹرشو میں گاڑی ساز کمپنیوں کی جانب سے 6لاکھ 50ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے نمائشی حصے میں کم وبیش ایک ہزار گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔

ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، اسپورٹس ، الیکٹرک ، لگژری،کمرشل گاڑیوں کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتا یہ موٹر شو10روز تک جاری رہنے کے بعد25فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

 

تازہ ترین