• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل :پشاور زلمی کا ملتان سلطان کو جیت کیلئے152رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میںپشاور زلمی نے ملتان سلطان کو جیت کیلئے152رنز کا ہدف دیا ہے،محمد حفیظ59 ، ڈیوان اسمتھ24اور ڈیرن سیمی29رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے پشاور زلمی نے مقررہ20اوورز میں151رنزکا مجموعہ ترتیب دیا ، ملتان سلطان جس اس ایونٹ میں پہلا میچ تھا نے شاندارآغاز کیا اورابتداء میں ہی،پشاور زلمی کے دو وکٹیںصرف22رنزپر حاصل کرلیں تاہم اس موقع پر محمد حفیظ 59اور ڈیوان اسمتھ 24نے اس موقع پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا۔

محمد حفیظ کے آئوٹ ہونے کے بعد کپتان ڈیرن سیمی نے بھی انتہائی جارحانہ اندا میں بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئےصرف 11گیندوں پر29رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم کا مجموعہ151رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ملتان سلطان کی جانب سے محمد عرفان نے2،سہیل تنویر،عمران طاہر ،ولیون اورجنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین