• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورقلندرز اس سال اچھی کارکردگی دکھائیں گے، برینڈن میک کولم

Lahore Qalandar Will Perform Better In Third Edition Of Psl Bredon Mcculum

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر ز کے کپتان برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کلچرمیں بہت فرق ہے لیکن لاہور قلندرز کو جوائن کرکے لاہور کی ثقافت کا علم ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ گزشتہ سال ہماری کارکردگی مایوس کن تھی، ہار جیت کسی کے بس میں نہیں ہے لیکن میں یقین دلاتا ہوں کہ اس سال بھی ہماری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے، فرنچائز مالک رانا فواد نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو تمام سہولتیں فراہم کیں اور انہیں اس بار بھی یہی سمجھایا ہے کہ وہ کس طرح دنیا بھر میں لوہا منواسکتے ہیں، امید ہے کہ نئے گانے اور پرانے اسپانسرز کے جانے سے ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

 

تازہ ترین