• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور:پی ڈی ایم اےکےڈپٹی ڈائریکٹر کی گاڑی کے قریب دھماکا

Peshawar Blast Near Pdma Director Car

پشاور کے رنگ روڈ پر دیر کالونی کے قریب پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی گاڑی کے پاس دھماکے کے نتیجے میں3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس پی سٹی کے مطابق دھماکے میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد شکیل، ڈرائیور اور ایک راہ گیر زخمی ہوا ہے۔

اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک کہتےہیں کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا، اور اس میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل میں 3 کلو گرام دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔

تازہ ترین