• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ڈی پی میں 6فیصد اضافے کا ہدف حاصل کر لیں گے، وزیراعظم

Will Get 6pc Gdp Increase Target Pm

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس سال جی ڈی پی میں 6فیصد اضافے کا ہدف حاصل کر لیں گے۔ پاکستان عالمی سرمایہ کاری کی اہم منزل بن چکا ہے۔

وزیر اعظم کا ترکمانستان کے شہر سرحت آباد میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ کچھ برسوں میں 10ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی سسٹم میں داخل کی گئی ہے۔ پاکستان میں گیس کی کمی پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکمانستان۔افغانستان۔پاکستان۔بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کے قدیم روابط بحال ہونے کا تاریخی موقع ہے اور اس منصوبے سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔منصوبے کو حقیقت میں بدلنے پر تاپی ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دنیا بھرکے تاجروں کو سرمایہ کاری کے لیے محفوظ مواقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک حقیقت کا روپ دھار چکی ہے اور گوادر بندرگاہ وسطی ایشیا سمیت خطے کے ملکوں کو سہولت فراہم کرے گی۔ انرجی کوریڈور میں گیس، ریل، روڈ اور مواصلات کا نظام شامل ہے۔

افتتاحی تقریب میں ترکمانستان کے صدر، افغانستان کے صدر اشرف غنی اور بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ ایم جے اکبر بھی شریک تھے۔

تازہ ترین