• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو بااختیار بنانے میں کے پی دیگر صوبوں سے آگے ہے، عمران خان

Kp Lead Other Provinces In Women Empowerment Imran Khan

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے میں خیبر پختونخوا کو دیگر صوبوں پر سبقت حاصل ہے جہاں ملکی تاریخ میں پہلی بار جنگلات کی رائلٹی براہ راست خواتین کو دی جانے لگی ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کے اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے میں خیبرپختونخوا کو دیگر صوبوں پر سبقت حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنگلات کی رائلٹی براہ راست خواتین کو دی جانے لگی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ چترال سے جنگلات کی رائلٹی کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے اور جنگلات کی رائلٹی بہت جلد مالاکنڈ میں بھی دی جائے گی۔

تازہ ترین