• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم'انایا لیشن' آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

امریکی ناول نگار جیف وینڈرکے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن فینٹسی تھرلر فلم 'انایا لیشن 'کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا،فلم آج سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

ہدایت کار ایلکس گارلینڈکی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسی ماہرِ حیاتیا ت کے گِرد گھوم رہی ہے جس کا شوہر ایک پر اسرار گتھی کو سلجھاتے ہوئے ایک دن اچانک لاپتہ ہو جاتاہے ۔
یہ بیالوجسٹ اپنے شوہر کی تلاش کرتے ہوئے ایسی جادوئی دنیا میں پہنچ جاتی ہے جہاں پیش آنیوالے حیرت انگیز حالات و واقعات نہ صرف غیر معمولی اور انسانی عقل کو دنگ کر دیتے ہیں بلکہ سائنس اور طبیعات کے میدان میں نا ممکن ہوتے ہیں۔

اینڈریو میکڈونلڈ اور ایلن ریچ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم میں معروف ہالی وڈ اداکارہ نٹالی پورٹمین مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں جیناروڈریگیوس، ٹیسا تھامپسن،آسکر آئیسیک، ٹووا نووٹنی ،جینیفرجیسن اورکوسمو جیروس سمیت کئی فنکار شمال ہیں۔

 

 

تازہ ترین