• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ایکٹ 2017 ؛نامزدگی فارم میں شقیں ختم کرنےکےخلاف درخواست

Election Act 2017 Application Against Removal Of Clauses In Nomination Form

اسلام آباد ہائی کورٹ نےالیکشن ایکٹ 2017 میں سینیٹ نامزدگی فارم میں شقیں ختم کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل، سیکریٹریز وزارت قانون، پارلیمانی امور اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

سینیٹ الیکشن نامزدگی فارم میں شقیں ختم کرنے کے خلاف شیخ رشید کی طرف سے دائر کردہ درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کی۔

شیخ رشید کے وکیل بیرسٹر شرجیل نے سماعت کے دوران بتایا کہ نئے فارم میں 19 شق ختم کرتے ہوئے شہریت سمیت امیدوار سے کم معلومات طلب کی گئی ہیں، آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت ہر ووٹر کو معلومات حاصل کرنے کا اختیار ہے۔ الیکشن ایکٹ2017 کی شق 60،110 اور 137 آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہیں۔

بیرسٹر شرجیل نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو امیدوارں سے تمام معلومات طلب کرنے کی ہدایت کی جائے اور معلومات کے فارم سے نکالی جانے والی شقیق بحال کی جائیں۔

شیخ رشید کی درخواست پر اٹارنی جنرل، سیکریٹریز وزارت قانون، پارلیمانی امور اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا گیا۔

تازہ ترین