• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز ، کرس لین کا متبادل لینے سے گریز

Lohore Qalander

پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ میں زخمی ہونے والے بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن کی جگہ صابر رحمٰن کو شامل کیاہے جبکہ لاہور قلندر نے ان فٹ آسٹریلوی کرس لین کی جگہ فوری طور پر کسی متبادل کھلاڑی کو نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن کی جگہ ویسٹ انڈین وکٹ کیپر دنیش رام دین کو لیا ہے۔

لاہور کے منیجر رانا ثمین کا کہنا ہے کہ دنیش پہلے یکم مارچ کو آنے والے تھے اب وہ 23 فروری کو ٹیم جوائن کریں گے۔ لاہور قلندر کی انتظامیہ کو امید ہے کہ کرس لین ٹورنامنٹ کے آخری حصے میں فٹ ہوسکتے ہیں۔ٹورنامنٹ سے مکمل طور وہ اس وقت آئوٹ ہوں گے جب ان کی حتمی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آئے گی۔

دوسری جانب پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی ٹورنامنٹ کے ابتدائی تین میچوں میں شرکت مشکوک ہے۔

پشاور زلمی نے اپنی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے ڈاکٹر ظفر کی خدمات حاصل کیں ہیں۔ ڈاکٹر ظفر ، حسن علی کی فٹنس پر کام کررہے ہیں۔سوئمنگ کرنے سے حسن علی کی ٹخنے کی انجری میں بہتری آئی ہے۔

تازہ ترین