• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریاپرکاش مقبولیت میں مارک زکربرگ سے بھی آگے

Priya Prakash Got More Publicity Other Than Mark Zukerberg

محض چند سیکنڈ کی ویڈیو سے ایک عام اداکارہ سے راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بننے والی بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ پریاپرکاش نے پہلے سنی لیون، دپیکا پاڈوکون سمیت متعدد بولی وڈ اداکاراؤں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی اور اب انہوں نے مقبولیت میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل پریاپرکاش نے اپنی پہلی فلم ’اوروآدھارلو‘کے گانے کا ایک چھوٹا سا ویڈیوکلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنا زیادہ وائرل ہوا کہ اس ویڈیو کو محض چند گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔

پریاپرکاش نے جس وقت یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی اس وقت ان کے فالوورز کی تعداد صرف 5000تھی تاہم چند گھنٹوں میں یہ تعداد بڑھ کر 6 لاکھ سے زائد ہوگئی اور صرف پانچ دن میں پریا کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 42 لاکھ ہوگئی۔

اب بھی یہ سلسلہ رکا نہیں ہے اس میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے یہاں تک کہ پریاپرکاش کے فالوورز کی تعداد 4.5 ملین ہوچکی ہے اور انہوں نے مقبولیت میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کے فالوورز کی تعداد4ملین ہے۔

تازہ ترین