• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’باغی ٹو‘ کا ٹریلردیکھنے والوں کی تعداد 9ملین سے زائد

سال کی مہنگی ترین بولی وڈ ایکشن فلم دیکھنی ہے تو تیار ہوجائیں کیونکہ بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی نئی بولی وڈ فلم ’باغی ٹو‘رواں سال سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی جس کا ایکشن سے بھرپور نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

یہ ٹریلر سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جسے اب تک یوٹیوب پر 9ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔بولی وڈ کی نئی مارشل آرٹ فلم میں ٹائیگر شروف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیشا پٹانی ان کے مدمقابل اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظرآئیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیاب بزنس کرنے والی بولی وڈ فلم’باغی‘کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں جس کے لئے ڈائریکٹرز اور ٹیکنیشنز کو تھائی لینڈ،ہانگ کانگ، لاس اینجلس اور چین سے بلایا گیا ہے۔واضح رہے اس فلم کی ہدایت احمد خان دے رہے ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر ساجد نادیاوالا ہیں۔

یہ فلم رواں سال 30مارچ کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم ’باغی‘میں ٹائیگر شروف ایک باغی نوجوان کا کردار ادا کیا تھا جبکہ ان کے مد مقابل شردھا کپور نے اپنی اداکاری کے شاندار جوہر دکھا کر خوب داد سمیٹی تھی۔

تازہ ترین