• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ 8گلاس پانی پینا ضروری نہیں، نئی تحقیق

There Is No Need To Drink 8 Glasses Of Water Daily New Research

جو لوگ روزانہ 8؍ گلاس پانی پینے کے مشورے پر عمل کرتے ہیں لیکن ایسا کرتے ہوئے انہیں مشکلات بھی پیش آتی ہیں تو ایسے لوگوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 8؍ گلاس پانی پینے کا اصول ہر ایک کیلئے کارآمد ثابت نہیں ہوتا۔

سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق، تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جسم کو پانی کی مطلوبہ مقدار اس وقت فراہم کرنی چاہئے جب اسے ضرورت ہو یعنی جب آپ پیاس محسوس کریں تو اس وقت پانی پیئیں۔

یہ بات سننے میں عجیب محسوس ہو سکتی ہے لیکن آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم نے اپنے تجربات میں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ بنا پیاس کے پانی پیتے وقت اسے حلق سے اتارنا بہت مشکل ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق کے سربراہ مائیکل فیریل کا کہنا تھا کہ اگر ہم صرف اس وقت ہی جسم کو پانی فراہم کریں جب اسے اس کی ضرورت ہو تو یہی درست طریقہ ہے، صرف پیاس کے وقت پانی پیئیں۔

لیکن اچھی خبر یہ بھی ہے کہ اگر آپ روزانہ 8؍ گلاس پانی پینے کے اصول پر سختی سے عمل کرتے ہیں تو اس صورت میں بھی جسم کو کوئی نقصان نہیں ہوتا، لیکن تجربات سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی کو 8؍ گلاس پانی کی ضرورت ہوتی ہے، کسی کو اس سے زیادہ جبکہ کسی کو اس سے کم ضرورت ہوتی ہے۔

حد سے زیادہ پانی پینے سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر انسان Water-Intoxication یا پھر Hyponatremia میں مبتلا ہو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں خون میں موجود سوڈیم لیول انتہائی حد تک کم ہو جاتا ہے اور اس سے کمزوری، سستی اور کوما حتیٰ کہ موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

 

تازہ ترین