• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم تھری اسٹوریز کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

بالی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ اور اداکارہ ریچا چھڈا کامیڈی کے بعد اب سنسنی پھلاتے نظرآئیں گے۔

بالی ووڈ کی نئی فلم 'تھری اسٹوریز'کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔اس نئے گانے کو سمیدھا کرماہی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس امجد ندیم اور الاؤکک راہی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فرحان اختر ، رتیش سدھوانی اور پریا سریدھرن کی پروڈیوس کردہ فلم کہانی ایسے افراد کے گرد گھومتی ہے جنکی خوشی اور دکھ کے پیچھے چھپے رازایک ایک کر کے سامنے آتے ہیں۔

ارجن مکرجی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں بالی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ، ریچا چڈھا سمیت شرمن جوشی اور رینوکا شہانے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں عائشہ اور انکت شامل ہیں ۔

فلم ' 9مارچ کوسینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

 

تازہ ترین