• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،نوجوان شہید، آئی ایس پی آر

Indian Forces Martyr Civilian In Unprovoked Cross Border Firing Ispr

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بارڈر کے قریب تیتری کے علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 19 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نوجوان کی شناخت انضمام امین کے نام سے ہوئی جو تیتری میں واقع کرش پلانٹ پرکام میں مصروف تھا، جس پر بھارتی فوج نے فائرنگ کی ۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا۔

تازہ ترین