• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی دفاعی اتاشیوں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ

Defence Attaches Briefed On India Atrocities Along Loc

چھ ملکوں کے دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول راولا کوٹ کادورہ کیا اور بھارتی جارحیت سے متاثرہ افراد سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، ترکی اور انڈونیشیا کے دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ سیکٹرز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق غیرملکی اتاشیوں بھارتی فوج کی بربریت پر بریفنگ دی گئی اور متاثرین سے ملاقات کرائی گئيں، اس دوران اتاشیوں نے متاثرین سے مشکلات بھی دریافت کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مہمانوں کو پاک آرمی کے آزاد کشمیر میں ریلیف کے کام پر بھی بریفنگ دی گئی۔

تازہ ترین