• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی اہلکاروں نے8 ارکان کو سندھ اسمبلی میں داخلے سے روک دیا

Security Not Allowed 8 Members To Enter In Sindh Assembly

سندھ اسمبلی میں 8 ارکان کو سیکیورٹی اہلکاروں نے داخلے سے روک دیا۔ روکے جانے والے ارکان نے پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے پہلی بار شرکت کی ہےتاہم پاسز بنوانے کے بعد ارکان کو داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پاک سرزمین پارٹی کے 8 ارکان کو اسمبلی کی عمارت میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

سیکیورٹی اہلکاروں کا کہناتھا کہ داخلے کے لیےسیکریٹری سندھ اسمبلی کی اجازت ضروری ہے،پاسز بنوانے کےبعد ارکان کو اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

روکے جانے والی ارکان میں دلاورقریشی، بلقیس مختار، حفیظ الدین، ڈاکٹرصغیر ودیگر شامل ہیں۔

ارکان پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے پہلی بار سندھ اسمبلی اجلاس میں آئے ہیں، اس سے قبل 7ارکان کا تعلق ایم کیوایم پاکستان جبکہ ایک کا تحریک انصاف سے تھا۔

تازہ ترین