• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظات کے باوجود سپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم ہے،اسفند یار

The Supreme Court Decision Accept Asfandyar

اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی خان کاکہناہےکہ تحفظات کے باوجود سپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کرتے ہیں، فیصلوں پر تنقید ہر سیاسی کارکن کا حق ہے۔

اسفندیارولی چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ،جہاں ان کا کہنا تھا کہ 2 اداروں کے ٹکراو کا ماحول بنا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ اور پارلیمنٹ کے ٹکراو سے ملک کی بڑی تباہی ہوگی، سب کو آئین اور قانون کے مطابق اپنے اختیارات استعمال کرنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران اےاین پی سربراہ نےسیاسی ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

تازہ ترین