• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں پھولوں سے فن پارے بنانے کا مقابلہ

دبئی میں پہلا سالانہ فلورل کانٹیسٹ منعقد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے ماہر ٹیمیں پھولوں سے حیرت انگیز انوکھے فن پارے تیار کرنے دبئی پہنچ گئیں۔

بہار کی آمد کے ساتھ ہی دنیا بھر میں فیسٹیولز سجنے شروع ہو گئے ہیں، دبئی میں بھی اپنی نوعیت کاپہلا سالانہ فلورل کانٹیسٹ منعقدکیا جا رہا ہے جس میں دنیا بھرسے ماہر ٹیمیں پھولوں سے حیرت انگیز انوکھے فن پارے تیار کرنے دبئی پہنچ گئی ہیں۔

بلجیم،ساؤتھ افریقہ، فرانس، یواے ای، ہالینڈ، تھائی لینڈ، انڈیا اورہنگری سمیت دیگر کئی ممالک سے پھولوں کی مدد سے شاندار فن پارے تیار کرنے کیلئے ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کے فن پاروں میں چنبیلی کا پھول نمایا ں دکھائی دے رہا ہے۔

یہ دلچسپ مقابلے 25فروری تک جاری رہیں گے جبکہ ججز سب سے بہترین پھولوں کا فن پارہ چن کر پہلے انعام کا اعلان کریں گے۔

 

تازہ ترین