• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف نے سرکاری طورپرکوئی اطلاع نہیں دی، احسن اقبال

The Ftf Officially Did Not Report Ahsan Iqbal

وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

یہ بات وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہی ،ان کاکہنا تھا کہ ترکی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے ثابت کیا کہ وہ ہر صورت میں پاکستان کا ساتھ دیتا ہےاور پاکستان کو ترکی جیسے ملک پر فخر ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سرکاری بیان تک کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں میں نہیں پڑنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر خارجہ کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا معاملہ 3 ماہ کے لیے مؤخر ہوگیا ہے اور جون میں اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین