• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکاک میں 61ویں سالانہ جیم اینڈجیولری فیئر کا انعقاد کیا گیا، جہاں نایاب ہیروں اور قیمتی پتھروں سے مزین زیورات نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں زیورات اور جواہرات کی61ویں سالانہ نمائش پوری آب و تاب سے جاری ہے۔

پانچ روزہاس جیم اینڈ جیولری فیئرمیں کئی معروف جیولری برانڈز سمیت ہزاروں نمائش کنندگان اپنے دلکش ڈیزائن کے حامل زیورات نمائش کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

اکیس فروری سے شروع ہونے والی اس نمائش میں معروف فرمز نے کئی رنگوں اور قیراط کے نایاب ہیرے اور بیش قیمتی پتھربھی ڈسپلے پر رکھے ہیں۔

پچیس فروری تک جاری رہنے والی اس نمائش میں تقریباً50ہزار سے زائدافراد کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ 6 دہائیوں سے منعقد کے جانے والے زیورات کے اس ایکسپو کو دنیا کا سب سے بڑا فائن جیولری ایونٹ مانا جاتا ہے۔

تازہ ترین