• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

Dubailahore Qalandar Won The Toss Chose The Field

پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن شروع ہوچکا ہے ،آج کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہونگے، جہاں قلندرز نے سلطانز کے خلاف ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانز اپنی گزشتہ روز حاصل کی گئی پہلی جیت کے بعد اور پر اعتماد انداز میں میدان میں اترے گی جبکہ ان کی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں ہارڈس ولیون کی ڈیرن براو کو شامل کیا گیا ہے۔

ادھر قلندرز اپنے ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر نئے جوش و جذبے کے ساتھ آج سلطانز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کی ٹیم میں کپتان برینڈن مکولم، فخر زمان، عمر اکمل، سنیل نارائن، یاسر شاہ، کیمرون ڈیلپورٹ، مستافزر رحمان، عامر یامین، رضا حسن اور شاہین شاہ افریدی شامل ہیں، جنہوں نے حال ہی میں انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا ۔

 

تازہ ترین