• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں لکڑی سے بلند ترین عمارت کی تعمیر کی تیاریاں

جاپان میں لکڑی کی بلند ترین عمارت کا دلچسپ منصوبہ پیش کیا گیا ہے جس کے تحت جاپان کی ایک کمپنی لکڑی سے بنی دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیرکرے گی، یہ عمارت 2041ء میں تیار ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی کمپنی 2041ء میں اپنی 350 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹوکیو میں350میٹر بلند 70منزلہ دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر کرے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کو ڈبلیو 350 پروجیکٹ کا نام دیا گیا ہے، جس میں اسٹیل کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ 80ہزار مکعب میٹر دیسی لکڑی استعمال کی جائے گی۔

عمارت کی تعمیر میں تقریباً 600 ارب ین لاگت آئے گی جو اسی سائز کی روایتی بلند و بالا عمارت میں لگنے والی رقم سے دگنی ہوگی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈبلیو 350 ٹاور میں دفاتر، دکانیں، ہوٹلز اوررہائش کے لیے گھربھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت لکڑی سے تیارکردہ دنیا کی بلند ترین عمارت وینکوور میں ہے، جس کی بلندی 53میٹر ہے جبکہ شکاگو میں 244میٹر بلند عمارت کی تعمیر زیر غور ہے۔

تازہ ترین