• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت میں پیشی، نوازشریف کی چوہدری منیر کے گھر پر اچکزئی سے ملاقات

Nawaz Sharifs Meets Achakzai At Munirs House

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ چوہدری منیر کے گھر پہنچے جہاں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ان سے ملاقات کی۔

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے لیے لاہور سے براہ راست احتساب عدالت پہنچےاور ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد انہوں نے تھوڑی دیر کے لیے چوہدری منیر کے گھر پہ قیام کیا، اس دوران مسلم لیگ ن کے بعض رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے پیدا ہونےو الی صورتحال،سینیٹ الیکشن اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور زور دیا کی پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔

سابق وزیر اعظم مختصر قیام کےبعد مریم نواز کے ہمراہ لاہور واپسی کے لیے روانہ ہو گئے۔ اس دوران مسلم لیگ ن کے چند کارکنوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی ۔

 

تازہ ترین