• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہینڈ ز فری و فونز کے زیادہ استعمال سے قوت سماعت متاثر

More Use Of Hand Free Phones Is Affected By Power Hearing

موبائل فون نے فاصلوں کو سمیٹ تو دیا ہے لیکن اس کا بے جا استعمال صحت کے لیے شدید نقصان دہ بھی بن گیا ہے۔

یوں تو موبائل فون کا استعمال اب روز مرہ کے معمولات کا اہم جز بن چکا ہے لیکن دوران سفر، گاڑی چلاتے ہوئے یا کوئی اور کام انجام دیتے ہوئے لوگوں کی اکثریت ہینڈز فری کا استعمال کرتی ہے، کوئی لمبی گفتگو کرتا ہے تو کوئی موسیقی کا دلدادہ نظر آتااور خصوصاً نوجوانوں میں تو ہینڈ فری کااستعمال تو جیسے جنون کی طرح ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کان میں تقریبا 15 ہزار انتہائی نازک اور حساس سیلز ہوتے ہیں جو کہ بہت زیادہ اونچی آواز سے متاثر ہوتے ہیں، ہینڈ فری میں زیادہ تر تیز آواز ہی سنی جاتی ہےاور اس عمل کی زیادتی سے بلڈ پریشر اور ذیابطیس جیسی بیماری کا خدشہ ہوتا ہے۔

ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر قیصر سجادکے کہنا ہے کہ سائنسی ایجادات سے فائدہ ضرور اٹھائیں لیکن اس کو اپنے لیے زحمت اور پریشانی کا باعث نہ بننے دیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق براہ راست موبائل فون کے استعمال سے ہینڈ فری کا استعمال بہتر ہے لیکن اس کا مسلسل استعمال صحت کو ضرور متاثر کرتا ہے۔

 

تازہ ترین