• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورون دھون اپنی دوست نتاشہ سے اسی سال شادی کریں گے

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اوراُن کی دوست نتاشہ دلال جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی اسی سال ہوگی۔

ویروشکا کے بعد بالی ووڈ کے کئی ستاروں کی شادی کی خبریں سرگرم ہونے لگی ہیں۔

انوشکا شرما او ر ویرات کوہلی کی شادی کے بعد جہاں دپیکا پڈوکون کی رنویر سنگھ سے منگنی و شادی اور سونم کپور اور اُن کے دوست آنند آہوجا کی شادی کی افواہوں کے بعد اب بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون کی شادی کی خبریں بھی گردش کرنے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار ورون دھون اور اُن کی دوست نتاشہ دلال اس سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ لوو برڈ ورون دھون اور نتاشہ دلال اپنی دوستی کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ۔

کئی بار دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں تاہم اب ورون دھون کے مداحوں کو اُن کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

تازہ ترین