• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیما کا ٹکٹ 200 روپےتک ہوگا،مریم اورنگزیب

On The Rehabilitation Of The Cinematography Tax Free 200 Rs Tickets Mary Aurangzeb

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ وزیر اعظم 26 فروری کو فلم انڈسٹری اور آرٹسٹ پالیسی کا اعلان کریں گے،ملک میں سینما کی بحالی کےلیے آلات ٹیکس فری ہوں گے جبکہ سینما میں فلم دیکھنے کا ٹکٹ 200 روپے سے زائد نہیں ہوگا۔

وزارت اطلاعات کےزیراہتمام قومی آرٹسٹ کنونشن 2018 اور سی پیک ثقافتی کارواں کی تقریب رونمائی پی این سی اے میں ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ ثقافت اور جمہوریت کےدرمیان گہرا رشتہ ہے،جب بھی ڈکٹیٹرشپ آئی فن اور کھیل کےشعبےکو تباہ کیاگیا تاہم ہم متبادل بیانیہ کی بات کیوں کرتےہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ ہمارا بیانیہ کبھی غلط رہاہی نہیں،ماضی میں جنگ کی صورت حال میں بھی فنکاروں نے قوم کے جذبے کوگرمایا،قلم اور فنکاروں کے ذریعےعدم برداشت اور انتہاپسندی کاخاتمہ ہوسکتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے فن اورفنکاروں کو معاشرے میں جائزمقام دینے، ثقافت کی بحالی کاکام شروع کیا تھا جسے مکمل کرلیاگیا ہےاور اس سےپاکستان کے امن پسندملک ہونے کا تاثر مضبوط ہو گا۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ فنکاروں کےلیے آرٹسٹ کارڈ کا اجرا کیا جائے گا،کارڈ کے تحت آرٹسٹوں کو مالی اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ ملک میں پہلی پرفارمنگ اکیڈمی کا قیام عمل لایاجارہا ہے۔

پی این سی اے کےچیئرمین جمال شاہ نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں پرفارمنگ اکیڈمی کا کام مکمل کر لیا جائے گا، فن اورفنکاروں کی بحالی کامنصوبہ سےفن کار کونئی زندگی ملےگی اورپرفارمنگ اکیڈمی سمیت پی این سی اے میں 4نئے سینما بنارہےہیں جو کہ ڈیڑھ برس میں مکمل ہوں گے۔

نوجوان آرٹسٹ کاکہناہےکہ پڑھےلکھےنوجوان ماڈلنگ،اداکاری اوررقص کےشعبےکوجوائن کرنا چاہتےہیں،والدین اورمعاشرےاس کی حوصلہ افزائی نہیں کرتےاور حکومت کےاعلانات اچھےہیں،اس پرعمل ہوناچاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ والدین اپنےبچوں کوگانا،اداکاری، ڈانس اورکوئی بھی فن سیکھنے کی اجازت نہیں دیتے،ہمیں معاشرے کو اور فنکارکو باعزت مقام دیناہوگا۔

وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں فلم انڈسٹری اور فن کاروں کےلیےخصوصی فنڈز مختص کرےگی جبکہ موجودہ حکومت کی فلم انڈسٹری بحالی کی پالیسی آئندہ 5 سے10 سال کےلیے ہو گی جسے قانونی حیثیت دی جائےگی۔

تازہ ترین