جھاگ سے نہاؤ خوب دوڑیں لگاؤ، اٹلانٹا میں دلچسپ 'ببل رن کا انعقاد کیا گیا ،ریس میں سینکڑوں شائقین شرکت کے لیے پہنچ گئے۔
یوں توآپ نے ننھے بچوں کو سرف اور صابن کے پانی سے جھاگ بناکر بلبلے بناتے او ر اس سے کھیلتے یقیناًدیکھا ہوگا تاہم اٹلانٹا میں اسی نوعیت کی ایک دلچسپ رن کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے جھاگ میں نہاتے ہوئے خوب دوڑیں لگائیں۔
اٹلانٹامیں منعقد کی گئی ببل رن میں سینکڑوں شرکاء نے کچھ دیر کے لیے زندگی کی مشکلات اور پریشانیوں کو بھول کربلبلوں سے کھیلتے ہوئے خوب دوڑیں لگائیں۔
اس دلچسپ ایونٹ میں شرکاء نے 5کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ایک دوسرے کو جھاگ سے نہلادیا۔
اس موقع پر نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی خوب لطف اندوز ہوتے نظر آئے اور رقص کرکے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔