• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رینجرز کارروائیاں ،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

Rangers Operations In Karachi Exporting Heavy Weapons

سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے گارڈن، سرجانی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کرکے خالی پلاٹ اور کچرا کنڈی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے شرپسند عناصر نے شہر میں بد امنی پھیلانے کے لئے واٹر ٹینک اور خالی پلاٹ میں موجود کچرا کنڈی میں چھپایا تھا۔

برآمد اسلحے میں مختلف اقسام کی 6 رائفلیں اورایک ایس ایم جی، ایک ریپیٹر، پستول اور 379 عدد مختلف اقسام کے رائونڈز بھی شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شرپسند عناصر کو ناکام بنانے کے لیے رینجرز کا ساتھ دیںجبکہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

 

تازہ ترین