• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی ایئرو ناٹکس کمپنی نے سائنس فکشن فلموں سے متاثرہوکر اُڑنے والی دلکش ننھی ٹیکسی تیار کر لی۔

اڑن ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز کی گئی جبکہ یہ 2020ء میں فضاؤں میں اُڑان بھرے گی۔

انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کو ہیں کیونکہ اب فلموں میں دکھائی دینے والی فلائنگ گاڑی حقیقت میں فضاؤں میں اُڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔

فرانسیسی ایئرو ناٹکس کمپنی ایئر بس کی تیار کردہ اس ننھی ٹیکسی کو ایک اینڈرائڈ ایپلیکیشن سے منسلک کیاگیا ہے جس کے ایک پیغام پر یہ ایک نشست کی حامل اُڑنے والی ٹیکسی آپ کے پاس پہنچ جائے گی اورآسمان پر اُڑان بھرتے ہوئے آپ کو لمحوں میں منزل پر پہنچا د ےگی۔

یہ فلائینگ ٹیکسی سائنس فکشن فلموں میں نظر آنے و الی اُڑن طشتریوں سے مشابہہ ہے جس کی گزشتہ روز کامیاب آزمائش بھی کئی گئی۔
وہانہ Vahana نامی اس انوکھی ٹیکسی میں ایک فرد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی جو آسمان پرجہاز کی طرح مہارت سے اُڑان بھی بھرنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی۔

یہ اڑن ٹیکسی 20.3فٹ چوڑی ،9.2فٹ اونچی اور 18.7فٹ لمبی جبکہ 745کلو گرام وزنی ہے جو 2020ء تک فضاؤں میں اُڑان بھرتی دکھائی دے گی۔

تازہ ترین