• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی ترقی معیشت کی ترقی کی چابی ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

Human Development Is Key To Development Of Economy Cm Sindh

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انسانی ترقی معیشت کی تیز رفتار ترقی کی چابی ہے۔

انہوں نے یہ بات ورلڈ بینک مشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جو19 تا 23 فروری سندھ کے دورے پر ہے۔

ورلڈ بینک مشن کے وفد کا مقصد صوبے میں آبادی کے نتائج کی بہتری کے لیے حل تلاش کرنا۔

مشن کی سربراہی مس سمیرا مازید الطوائجری، لیڈ ہیلتھ اسپیشلسٹ اور ٹیم لیڈر ورلڈ بینک واشنگٹن کر رہے تھے جس کے دیگر ممبران میں کرسٹائن ایزا بیل، پاناسکو سانتو پروگرام لیڈر، نائکو اوہونو سینئر آپشن آفیس، طیب مسعود سینئر ہیلتھ اسپیشلسٹ، شکیل احمد سینئر اکنامسٹ، سہیل عباسی سینئر سوشل پروٹیکشن اسپیشلسٹ، سارہ ماثالی ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر یو این ایف پی اے، ڈاکٹر یاسمین قاضی، ڈیوڈ اینڈ لیوسائل پیکارڈ فائونڈیشن، ڈاکٹر شبیر چانڈیو اور ڈاکٹر دلیپ کمار یو ایس ایڈ، ڈاکٹر طالب لاشاری ٹیکنیکل ایڈوائزر، پی ڈبلیو ڈی مشن کےسندھ حکومت کی جانب سے فوکل پرسن تھے۔

وفد نے صوبے میں انسانی ترقی خاص طور پر پاکستان انٹرنیشنل کمٹمنٹ آن فیملی پلاننگ 2020ء پر عمل درآمد کے حوالے سے
وزیراعلیٰ ہائوس میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں معیشت کی ترقی پر زور دیا گیا جس کے لیے تجویز کی گئی کہ انسانی ترقی ایسی ترقی کی چابی ہے،اس حوالے سے پیدائش میں وقفے، لڑکیوں کی تعلیم، نوجوانوں کی شمولیت، خواتین کو اختیارات دینااہم اقدام ہیں۔

مشن نے تیز رفتار ترقی کے لیے پالیسی آپشن بشمول فیملی پلاننگ پیش کیا، سفارشات میں شارٹ ٹرم، مڈٹرم اور لانگ ٹرم اصلاحات شامل ہیں۔

مشن نے سندھ کی ایف پی 2020 ء ورکنگ گروپ اور ٹاسک فورس کے کام کو سراہا اور تجویز دی کہ ایسے ملٹی سیکٹورل فورم کو زیادہ مستحکم کر کے خواتین کواختیارات دیئے جائیں اور صنف کی برابری جیسے مسائل کو حل کیا جا سکے۔

اس سے قبل ورلڈ بینک مشن ایم این اے اور چیئر ایف پی 2020 ورکنگ گروپ ،ٹاسک فورس اور سائٹ سیل، سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ مس شیریں ناریجو، سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو، سیکریٹری محکمہ بہبود آبادی لائق احمد، اسپیشل سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر شہاب قمر اور وزیراعلیٰ سندھ کے اسپیشل سیکریٹری رحیم شیخ نے اجلاس میں شرکت کی ۔

مشن نے آغا خان یونیورسٹی اور دیگر این جی اوز کا بھی دورہ کیا اور پاپولیشن سیکٹر میں ان کے رول کا احاطہ کیا۔

 

تازہ ترین