• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر ہزار بجارانی کی موت شدید رنج و غم کا باعث ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

Death Of Mir Hazar Bajrani Is Due Severe Sorrow Cm Sindh

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا ہے کہ میر ہزار بجارانی کی المناک اور پراسرار موت شدید رنج و غم کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میر ہزار بجارانی میرے والد محترم کے دوست اور میرے قریبی ساتھیوں میں سے تھے، ان سے میرا تعلق 70 کی دہائی سے ہے وہ نوجوانی میں ہی صوبائی رکن اسمبلی منتخب ہوئےاور پھر صوبائی وزیر بھی بنے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں میر ہزار خان بجارانی کی المناک اور پراسرار موت پراظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ مرحوم کا پیپلز پارٹی سے گہرا تعلق تھا، 1988ء کے انتخابات کے بعد دوبارہ رکن اسمبلی بننے کے ساتھ ساتھ سینیٹر بھی منتخب ہوئے اور کئی مرتبہ وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

میر ہزار خان بجارانی 2008ء کے الیکشن بھی بطور ایم این اے کامیاب ہوئے اور 2013ء میں پھر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے جس میں وہ صوبائی کابینہ کے ممبر رہے، بطور سینئر وزیر انہوں نے ورکس اینڈ سروسز کے بعد پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ جیسی وزارت کے قلمدان سنبھالے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میر ہزار خان بجارانی کی المناک و پراسرار موت ہم سب کیلئے حیرانی اور شدید رنج و غم کا باعث ہے۔

انہوں نے میر ہزار خان بجارانی کی صوبے اور پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات پر تعزیتی قرارداد پاس کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تازہ ترین