• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میں پرفارم پر بھارتی انتہاپسند تنظیموں کی کپل پر سخت تنقید

بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا اور مہاراشٹرا نونریمان سینا نے بھارتی کامیڈین کپل شرما کو پی ایس ایل میں پرفارم کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ کپل شرما صرف پیسہ کمانا چاہتے ہیں،انہیں شرم کرنی چاہیے۔

بھارتی کامیڈین کپل شرما نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے پر بھارت میں انتہا پسند تنظیمیں خوش نہیں، شیو سینا نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپل شرما نے بھارت کی عزت پر سمجھوتا کیا ہے۔ وہ پیسے کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔

مہاراشٹرا نونریمان سینا کا کہناہے کہ کپل شرما کو شرم کرنی چاہیے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی ہے اور کپل شرما پی ایس ایل میں شرکت کررہے ہیں۔

تازہ ترین