• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
2 Matches Will Be Played In Psl3 Today

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں اسلام آباد کا مقابلہ پشاور سے اور لاہور کا کوئٹہ سے ہوگا۔

پی ایس ایل سیزن تھری کے تیسرے دن پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا پہلا ٹائٹل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج ایونٹ میں پہلا میچ ہے، ٹیم کی قیادت مصباح الحق کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب دفاعی چیمپئن پشاور زلمی ہے جو اس سیزن میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہے ۔پہلے میچ میں اسے ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا ۔

پی ایس ایل 3 میں آج دن کا دوسرا میچ سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہاں یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ہاری ہوئی ہیں۔ کوئٹہ کو کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، جبکہ لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز نے مات دی تھی۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ میں ابھی تک 3 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد پوائنٹ ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ٹیم ملتان سلطان ہے جو 2میچ کھیل کر 2 فتوحات حاصل کر چکی ہے، جبکہ کراچی ایک میچ کی فتح کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

زلمی، گلیڈی ایٹرز اور قلندرز ایک ایک میچ کھیل کر بھی پوائنٹس ٹیبل پر کھاتہ کھلونے سے قاصر ہیں ، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈاس جنگ کے لیےآج میدان میں اترے گی۔

تازہ ترین